29 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:53
پشاور: بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلانے کی ضرورت پر زور
پشاور… قومی ادارہ تحقیق و ترقی پشاور نے پولیو کے مرض پر قابو پانے کے لئے والدین سے بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔قومی ادارے کی جانب سے خیبر پختون خوا اور قبائلی علاقوں میں پولیو کے نئے کیسز پر تشویش کااظہار کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں علماء سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صوبہ بھر اور قبائلی علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کے لئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔قومی ادارہ تحقیق و ترقی نے والدین سے بھی انسداد پولیو مہم کے دوران اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔