تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:21

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، نرسوں کے مطالبات پر غور

کراچی … وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں نرسوں کے احتجاج اور مطالبات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ہاوٴس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر، سیکریٹری صحت ہاشم رضا زیدی اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا جان اختر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسوں کے مطالبات اور مالی ضروریات سے متعلق مسائل پر غور کیا گیا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد اور صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نرسوں کے مسائل اور مطالبات کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات وزیراعلی سندھ کو پیش کرے گی۔ قائم علی شاہ نے صوبائی وزیر صحت کو ہدایت دی ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں صحیح طریقے سے کام اور ضروت مند مریضوں کو بغیر کسی تعطل کے صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر میں نرسوں کی ہڑتال کے باعث 5 بچوں کی ہلاکت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.