تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
30 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:5

فاٹا : خسرہ میں اضافہ، خیبر ایجنسی میں 72، کرم ایجنسی میں 46 بچے شکار

پشاور … قبائلی علاقوں میں پولیو کے ساتھ ساتھ اب خسرہ کی بیماری میں بھی اضافہ ہو نے لگا ہے،ای پی آئی فاٹا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الرحمن آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خسرہ کے مریضوں کی تعداد قبائلی علاقوں میں تشویشناک حد تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر ایجنسی میں 72 جبکہ کرم ایجنسی میں 46 بچے خسرہ کا شکار ہو ئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خسرہ کیس میں اضافے کی بڑی وجہ دور دراز علاقوں تک انسداد خسرہ ٹیموں کی رسائی نہ ہونا ہے۔ ڈاکٹر محمد الرحمان آفریدی نے کہا کہ کرم ایجنسی میں خسرہ کی بیماری پر قابو پانے کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کیے جا ئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.