31 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:5
حکومتی اقدامات کے باعث فاٹا میں پولیو کیسز کم ہوگئے، گورنر خیبر پختونخوا
پشاور … گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں سے پولیو کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ حکومتی اقدامات کے باعث فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے۔ وہ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قبائلی علاقوں میں ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران جن اہلکاروں نے غفلت برتی ہے ان کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ بعض کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے عوام، میڈیا، طلباء اور علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے حکومت سے تعاون کریں۔