1 اپریل 2012
وقت اشاعت: 23:8
لاہور:جناح اسپتال میں دوران آپریشن لوڈ شیڈنگ، مریضہ کومہ میں چلی گئی
لاہور … لاہور کے جناح اسپتال میں دوران آپریشن لوڈ شیڈنگ کے باعث مریضہ کومہ میں چلی گئی، مریضہ کو آئی سی یو میں وینٹی لینٹر پر منتقل کردیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو جناح اسپتال لاہور نے بتایا ہے کہ جناح اسپتال میں 19 سالہ مریضہ شازیہ کے اپنڈکس کا آپریشن جاری تھا کہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی جس کے باعث مریضہ کومہ میں چلی گئی ۔ ڈاکٹر جاوید کے مطابق مریضہ کو آئی سی یو میں وینٹی لینٹر پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جناح اسپتال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث درجنوں آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو جناح اسپتال ڈاکٹر جاوید نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔