تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 اپریل 2012
وقت اشاعت: 9:40

پشاور کے ہائی رسک علاقوں میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی

پشاور… پشاور کے ہائی رسک قرار دی جانے والی 40 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔انسداد پولیو مہم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے پشاور میں جیو نیوز کو بتایا کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پشاور کی چالیس یونین کونسلوں کو ہائی رسک قرار دیا گیا تھا جن میں پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کے لئے خصوصی مہم اج سے شروع کی جائے گی۔یہ مہم تین دن جاری رہے گی۔مہم کے دوران نو سو ٹیمیں چار لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.