تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 اپریل 2012
وقت اشاعت: 12:40

پولیو قطرے پلانے سے انکار، پولیٹیکل انتظامیہ کا علماء سے رابطے کا فیصلہ

پشاور… شمالی وزیرستان کے بعض علاقوں میں والدین نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر پولیٹیکل انتظامیہ پولیو مہم کے حق میں علماء سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سیکریٹری ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن فاٹا عابد مجید نے جیونیوز کو بتایا کہ شمالی وزیر ستان کے بعض علاقوں میں والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے جنھیں اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کرنے کے لئے علماء سے فتوی لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس سال قبائلی علاقوں میں پولیو کے چھ کیسز سامنے آئے ہیں۔جن میں سے پانچ خیبر ایجنسی اور ایک شمالی وزیرستان سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.