2 اپریل 2012
وقت اشاعت: 23:41
2007-08ء : پاکستان میں صحت پر 324 ارب روپے خرچ کئے گئے
اسلام آباد … مالی سال 08-2007ء میں پاکستان میں صحت پر 324 ارب روپے خرچ کئے گئے اور اس میں سے حکومت نے 84 اور عوام نے 240 ارب روپے ادا کیے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کی جانب سے نیشنل ہیلتھ اکاوٴنٹس کی رپورٹ برائے 08-2007 جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان میں صحت پر جاری اور ترقیاتی اخراجات 342 ارب روپے رہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں صحت کا فی کس خرچہ 35 ڈالر تھا جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ 22 ڈالر فی کس تھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 41 ڈالر اور بنگلہ دیش میں 17 ڈالر ہے۔ پاکستان میں صحت کے مجموعی اخراجات قومی آمدنی کے 3 فیصد کے لگ بھگ رہے۔