تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
3 اپریل 2012
وقت اشاعت: 11:41

پشاور:ہائی رسک قرار دیئے گئے علاقوں میں انسداد پولیو مہم جاری

پشاور… پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دی جانے والی پشاور کی 40 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ انسداد پولیو مہم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی کے مطابق مہم کے دوران نو سو ٹیمیں چار لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پشاور کی چالیس یونین کونسلوں کو ہائی رسک قرار دیا گیا تھا جن میں پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کے لئے آج خصوصی مہم کا دوسر ادن ہے۔ یہ مہم تین دن جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.