3 اپریل 2012
وقت اشاعت: 18:26
پی ایم اے کی خیبر پختونخوا میں نجی اسپتالوں کیخلاف رٹ
پشاور…پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے خیبر پختونخوا میں نجی اسپتالوں اور کلینکس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ہے۔رٹ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر ہارون کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبہ میں قائم زیادہ تر نجی استپالوں میں مطلوبہ سہولیات دستیاب نہیں۔ بیشتر نجی اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت یونٹ کی سہولت بھی نہیں۔ جبکہ ان اسپتالوں میں دستیاب زیادہ تر مشنیری بھی ناکارہ ہے۔اسی طرح صوبہ میں قائم کلینکس میں بھی مریضوں کے لئے مطلوبہ سہولیات نہیں۔ جبکہ مریضوں سے پانچ سو روپے سے لیکر ایک ہزار روپے تک فیس وصول کی جاتی ہے ۔ رٹ میں نجی استپالوں اور کلینکس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔