تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 اپریل 2012
وقت اشاعت: 11:26

فاٹا میں پو لیو کا ایک اور کیس ، تعدادچھ ہو گئی

پشاور…قبا ئلی علاقوں میں پو لیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے رواں سال کے دوران فاٹا میں پو لیوکیسز کی تعدادچھ ہو گئی ہے۔انسداد پولیو مہم فاٹا کے حکام کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے حاجی میر گل کلے میں عارف نامی اٹھ ماہ کے بچے میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے بچے میں پی ون وائرس پا یا گیا ہے۔ای پی آئی حکام کے مطابق رواں سال کے دوران قبا ئیلی علاقوں میں پو لیو کے 6 کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔ای پی آئی حکام کے مطابق خیبر ایجنسی میں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کی بڑی وجہ دور دراز علاقوں تک پو لیو ٹیمیوں کی عدم رسائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.