5 اپریل 2012
وقت اشاعت: 23:0
دنیا بھر میں یوٹیرائن کینسر سے اموات میں 20 فیصد اضافہ، تحقیق
لندن … برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق یوٹیرائن کینسر سے ہونے والی اموات میں دنیا میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی تحقیقاتی ادارے کے مطابق موٹاپے کے باعث خواتین میں یوٹیرائن کینسر میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہر سال تقریباً 2000 خواتین یوٹیرائن کینسر کی وجہ سے موت کا شکار ہوتی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق جہاں اس کینسر سے متاثرہ خواتین میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں اس مرض کو شکست دینے والی خواتیں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ 1990ء کی دہائی میں اس مرض سے متاثرہ لوگوں کی تعداد حالیہ تعداد کے مقابلے میں نصف تھی۔ طبی ماہرین کے مطابق موٹاپا اس مرض میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔