6 اپریل 2012
وقت اشاعت: 21:12
صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد تشویشناک ہے، جسٹس دوست محمد
پشاور … پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے لازمی قرار دیا ہے کہ آئندہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے والے درخواست گزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق سرٹی فکیٹ بھی جمع کرائیں، صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے۔ یہ احکامات پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اسد اللہ چمکنی کو مخاطب کرتے ہوئے جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے، اس کا خاتمہ ضروری ہوگیا ہے، اس لئے آئندہ جو بھی شہری انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرے گا وہ درخواست کے ساتھ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق تصدیق نامہ بھی جمع کرائے گا اور اس سلسلہ میں جلد ہی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ وہ بھی بحیثیت چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل وکلاء برادری کو اس مقصد کیلئے تیار کریں اور علماء اور عمائدین سے مد د حاصل کی جائے۔