تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 اپریل 2012
وقت اشاعت: 16:21

جلوزئی کیمپ میں پانچ بچے خسرے کے مرض میں مبتلا

نوشہرہ … نوشہرہ میں قائم جلوزئی آئی ڈی پیز کیمپ میں باڑہ سے نقل مکانی کرنے والے پانچ بچے خسرے کے مرض میں مبتلا ہیں۔پانچوں بچوں کے خون کے نمونے اسلام آباد بھیجوا دیئے گئے ہیں۔جلوزئی آئی ڈی پیز کیمپ میں باڑہ سے نقل مکانی کرنے والے تیس ہزار سے زیادہ بچے مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق کیمپ میں مقیم پانچ بچوں میں خسرہ کی بیماری کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے ذرائع کے مطابق پانچوں بچوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھیجوا دیئے گئے ہیں۔خسرہ کے کیس سامنے آنے کے بعد جلوزئی آئی ڈی پیز کیمپ میں چھ روزہ مہم شروع کردی گئی ہے جس کے دوران پندرہ سال تک کی عمرکے بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.