تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 اپریل 2012
وقت اشاعت: 0:30

لاہور : شوگر، امراض قلب، بلڈپریشر کی ادویات مہنگی ہوگئیں

لاہور … لاہور میں ملٹی نیشنل کمپنی سمیت متعدد ملکی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے شوگر، امرض قلب، بلڈ پریشر اور دیگر ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں، مریضوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹی فکیشن میں صرف ملکی کمپنیوں کی ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد زرعی اجناس اور دیگر کئی اشیاء کے نرخ بڑھائے گئے جس کے بعد اب فارماسیوٹیکل کمپنیاں بھی میدان میں کود پڑی ہیں اور انہوں نے بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جن ادویات کی قیمتیں بڑھی ہیں ان میں دل، ذیابیطس اور سردرد کی ادویات شامل ہیں۔ میڈیسن ہول سیلرز کے مطابق باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جاتا، انہیں نئے ریٹس کے مطابق ادویات کی سپلائی ہو رہی ہے۔ دوسری طرف فارماسوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ 2001ء کے بعد ادویات کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے زیادہ قیمتیں بڑھائی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.