13 اپریل 2012
وقت اشاعت: 14:20
پولیو مہم: باڑہ سے نقل مکانی کرنیوالے بچوں کیلئے خصوصی ٹیمیں
پشاور… پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے تحصیل باڑہ میں جاری آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سمیت دیگر علاقوں میں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کے پیش نظر 119 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 اپر یل سے قبا ئلی علاقوں میں 10 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ ڈی سی او پشاور کے مطابق باڑہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی تاکہ اس مرض پر کسی حد تک قابو پا یا جا سکے۔