25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
اکسیویں صدی ،اب ٹوائلٹ بھی جیب میں
عام طور پر باہر سیر و تفریح کے لیے جاتے وقت بہت سی فیملیز میں اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ آیا جس میلے یا تفریحی مقام پر وہ جا رہے ہیں وہاں ٹوائلٹ کی سہولت باآسانی دستیاب ہوگی یا نہیں۔تاہم برطانیہ میں صحت کے لئے کام کرنے والے ایک نجی ادارے نےاس مسئلے کا حل بھی ڈھونڈ نکالا ہے اور مارکیٹ میں Pocket Toilet نامی ایسا پیکج متعارف کروایا ہے جس کے تحت اب واش روم کی بنیادی سہولت سے مزین ٹوائلٹ کو اپنی جیب میں ساتھ لےکر ہر جگہ کا سفر کیا جاسکتا ہے۔4پائونڈ مالیت کے اس پاکٹ ٹائلٹ کی طلب میں ناصرف تعطیلات میں سیرو تفریح کے لیے نکلنے والی فیملیز بلکہ آنے والے کرسمس کے تہوار کے حوالے سے بے حد اضافہ دیکھا جارہا ہے۔