تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

اب نظر کی کمزوری کا علاج ممکن ہے

ضعف بصارت یانظر کی کمزوری کا واحد علاج چشمے ہی کو سمجھا جاتا ہے لیکن تحقیق میں مصروف ماہرین نے اب عینک کے علاوہ بھی نظر کی کمزور ی کا علاج ڈھو نڈ لیا ہے۔ امریکی اور یو رپی ماہرین نے لیز ر تھر اپی کے ذریعے پہلی بارایسا طر یقہ علا ج دریافت کر لیاہے جس سے قریب کی نظر کیکمزوری کا علا ج بھی ممکن ہے ۔ اس جدید طر یقے میں آ نکھ کے قرنیے میں سوراخ کر کے اس میں مختصر لیکن طاقتور لینز فٹ کر دیا جا تا ہے یا پھر ایسا نہا یت مختصر چھلہ(Ring) قر نیے پرلگایا جا تا ہے جو روشنی کو درست فوکس کرکے تصویر کو واضح کر تا ہے اور کمزوربینا ئی سے چھٹکارا مل جا تاہے ۔ جبکہ ایک اور طر یقے میں لیزر کے ذریعے ہی قرنیے کی خراب شدہ شکل کو درست کر نا بھی ممکن ہو گیا ہے۔امریکا میں اب تک ان جدید طریقوں کے ذریعے ایک سو تریپن افراد کی آ نکھوں کا کا میا ب آپریشن کرکے انھیں عینک سے نجات دلا دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.