27 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:20
امریکی تھری جی فوجی مواصلاتی مصنوعی سیارہ کی روانگی
امریکہ نے امریکی فوج اور اتحادی ممالک کی مواصلاتی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی تھری جی ملٹری کمیونیکیشنز سے لیس مواصلاتی سیارچہ خلاء میں زمین کے مدارمیں چھوڑ دیا۔ مواصلاتی سیارچہ امریکی کیپ کارنیورل ایئر فورس سٹیشن سے خلاء میں روانہ کیا گیا۔ ایم یو او ایس ون مواصلاتی سیارچہ ان 5 مجوزہ سیٹلائٹس نیٹ ورک کا حصہ ہے جو خلاء میں سیل فون ٹاور کے طور پر آپریٹ کرے گا تاکہ امریکی فوج اور پارٹنر ممالک کی مواصلاتی صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔