تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
4 اپریل 2012
وقت اشاعت: 12:59

اینڈرائڈ 2016 تک ونڈوز سے آگے نکل جائے گا

ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کا تیار کردہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم دنیا کا مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم ہونے کے حوالے سے 2016 تک مائیکرو سافٹ ونڈوز سے آگے نکل جائے گا۔
جمعرات 29 مارچ کو یہ پیش گوئی ایک ریسرچ کمپنی IDC کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے بعد کی گئی ہے۔ اس تحقیق میں مختلف کمپیوٹر سیکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں پرسنل کیمپوٹرز یا PC، اسمارٹ فونز اور موبائل ڈیوائسز وغیرہ شامل ہیں۔ مجموعی طور پر انہیں ’اسمارٹ کنکٹڈ ڈیوائسز‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ اس اسٹڈی کے مطابق پرسنل کمپیوٹرز پر چلنے والی ونڈوز کا عالمی طور پر مارکیٹ شیئر 36 فیصد سے کم ہو کر 2016تک 25 فیصد تک آ جائے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق اینڈرائڈ ڈیوائسز کی تعداد 29 فیصد سے بڑھ کر 31 فیصد ہو جائے گی، جبکہ آئی پیڈ اور آئی فون جیسی ڈیوائسز جو ایپل ہی کے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم iOS استعمال کرتی ہیں ان کا مارکیٹ شیئر 14.6 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہو جائے گا۔
کے مطابق 2011ء کے دوران اسمارٹ فون کی کُل فروخت 916 ملین رہی، جس سے 489 بلین امریکی ڈالرز کے برابر ریونیو حاصل ہوا۔ اندازوں کے مطابق 2012 میں یہ فروخت 1.1 بلین یونٹس تک ہوجائے گی، جبکہ سال 2016 تک ان کی فروخت 1.84 بلین یونٹس تک پہنچ جائے گی۔

IDC کے پروگرام ڈائریکٹر وِل سٹوفیگا Will Stofega کے مطابق اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ زیادہ تر ایشیا پیسفک ممالک میں ہوگا خاص طور پر چین میں کیونکہ وہاں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں 3G اسمارٹ فونز کے حوالے سے رعایتی نرخ صارفین کو آفر کر رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.