31 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:56
اپیل منافع میں ایک سو اٹھارہ فیصد اضافہ
امریکی کپمنی ایپل نے تین ماہ میں تیرہ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا ریکارڈ خالص منافع کمایا ہے جو سال دو ہزار دس کی آخری سہ ماہی کے دوران ہونے والے منافع سے ایک سو اٹھارہ فیصد زیادہ ہے۔
اپیل نے سال دو ہزار گیارہ کی آخری سہ ماہی کے دوران تین کروڑ ستر لاکھ آئی فونز فروخت کیے جو سال دو ہزار دس کی آخری سہ ماہی سے تقریباً دو گنا زیادہ فروخت ہے۔
اپیل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کا کہنا ہے کہ’اپیل کی رفتار ناقابل یقین حد تک تیز ہے اور ہمارے پاس اب بھی کچھ حیرت انگیز مصنوعات تیاری کے مراحل میں ہیں۔‘
اپیل کی جانب سے رواں سال مارچ میں آئی پیڈ تھری کی فروخت متوقع ہے۔
اپیل کی جانب سے رواں سال مارچ میں آئی پیڈ تھری کی فروخت متوقع ہے۔
اپیل کے ایک اور اعلیٰ اہلکار پیٹر اوپنہیمر کا کہنا ہے کہ’دسمبر کی سہ ماہی میں اپنے آپریشن سے سترہ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی رقم اکٹھی ہونے پر بے حد خوشی ہے اور ہمیں سال دو ہزار بارہ کی دوسری سہ ماہی میں بتیس اعشاریہ پانچ ارب ڈالر منافع ہونے کی امید ہے۔‘
ماہرین نے اپیل کے ریکارڈ منافع کو ایک مثبت قرار دیا ہے۔