تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:46

آٹو شو میں دنیا کی پہلی الیکٹرک کار کی پذیرائی

جرمنی میں ہونے والے آٹو شو میں 19 ویں صدی کی طرز پر بنائی گئی دنیا کی پہلی الیکٹرک کار عوامی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ آٹو شو میں بجلی کی مدد سے چلنے والی اس کار میں سیٹ کے نیچے الیکٹرک موٹر اور 54 وولٹ کی چھوٹی بیٹری نصب کی گئی ہے جس کی مدد سے یہ کار ایک مرتبہ چارج کرنے سے 50 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔ سڑک پر دوڑتی یہ کار 19 ویں صدی کا شاہکار لگتی ہے۔ ماہر انجینئرز کے مطابق مستقبل میں اس کار کی کارکردگی اور سفر کی حد کو بہتر بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.