تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
3 اپریل 2012
وقت اشاعت: 14:3

بنگلہ دیش کی مواصلاتی سیارچہ خلاء میں چھوڑنے کی تیاریاں

بنگلہ دیش 2015ء میں اپنا پہلا مواصلاتی سیارچہ خلاء میں زمین کے مدار میں چھوڑے گا۔ بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سیٹلائٹ کا نام بنگا باندھ رکھا گیا ہے۔ بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن (پی ٹی آر میں) کے مطابق اس سلسلے میں امریکی کمپنی سپپس پارٹنر شپ کے ساتھ 82 کروڑ 50 لاکھ ٹکہ کا معاہدہ طے پا گیا ہے جو مواصلاتی سیارچہ کو 3 سال کی مدت میں تیار کر کے خلاء میں روانہ کئے جانے کو یقینی بنائیگی۔ معاہدے کے مطابق امریکی کمپنی مزید کاروبار کرنے اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.