25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بھولنے کی بیماری پر تحقیق میں پیشرفت
سائنسدانوں کی رائے ہے کہ بھولنے کی بیماری (الزائمر) میں مبتلا افراد کے دماغ کو متاثر کرنے والی پروٹین صحت مند افراد کے مقابلے میں دیر سے صاف کرتی ہے۔اگرچہ ایک تحقیق میں یہ بات پہلے ہی واضح ہو چکی ہے کہ بِیٹاایمیلائیڈ پروٹین بیمار لوگوں کے دماغ کو متاثر کرتی ہے۔برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوبیس افراد پر کیے جانے والا مطالعہ اگرچہ بہت کم اہم تاہم دلچسپ ہے اور اس سے بیماری کو سمجھنےمیں مدد مل سکتی ہے۔برطانیہ میں بوڑھے افراد جنہیں الزائمر کی بیماری ہے کے علاج کو سب سے بڑے چیلنج کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔برطانیہ میں الزائمر کی بیماری میں مبتلا ہونے والے بوڑھے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق سنہ دو ہزار پچیس تک دس لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔سینٹ لیوس میں واقع یونیورسٹی آف میڈیسن میں موجود دماغ کے امراض کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے ریڑھ کی ہڈی میں لگائی جانے والی سوئی کے ذریعے الزائمر کی بیماری میں مبتلا بارہ افراد کے دماغ سے مواد نکالا اور یہ عمل بارہ تندرست افراد پر بھی کیا گیا۔تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ الزائمر میں مبتلا افراد کے دماغ کو متاثر کرنے والی بِیٹاایمیلائیڈ پروٹین صحت مند افراد کے مقابلے میں تیس فیصد دیر سے صاف کرتی ہے۔