25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
دماغ کے سرطان کے علاج کیلئے سپرے پر مشتمل دوا تیار
طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد دماغ کے سرطان کی تشخیص کیلئے ایک نئی دوا سامنے لائی جائے گی جس کو ناک کے اسپرے یا انجکشن کے ذریعے استعمال میں لایا جاسکے گا۔ اس طریقہ علاج سے روایتی تشخیص کے طریقوں سے جان چھوٹ جائے گی اور بروقت تشخیص سامنے آ جائے گی۔ دماغ کے سرطان سے متعلق کہا گیا ہے کہ بروقت تشخیص سے اس مرض کا علاج زیادہ بہتر اور محفوظ طریقے سے ممکن ہوجائے گا۔ پروفیسر ٹوموٹوٹا کا شینگھایائی اور اس کے ساتھیوں کی تیار کردہ اس دوا سے ناک کے ذریعے تشخیص کا نیا طریقہ سامنے آئے گا۔ چوہوں پر لیبارٹری میں کئے جانے والے کامیاب تجربات میںدیکھا گیا کہ اس دوا سے دماغ کے سرطان کے ٹیومر کا سائز بھی کم ہوا۔ جریدے '' اے سی ایس مالیکو فارماکسٹس'' کی حالیہ اشاعث میں اس تحقیق کو جگہ دی گئی ہے۔