25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
کینسر کے خلیوں کی شناخت کیلئے جدید تحقیق
دوا ساز جائنٹ جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹروں کی مختلف ٹیموں کے ساتھ مل کر خون میں کینسر کے خلیوں کی شناخت کرنے کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو سر کولیٹنگ ٹیومر سیل مائیکرو چپ کہا جاتا ہے اور اس کے ذریعہ کینسر کی دریافت کا عمل انتہائی تیز رفتار ہو گیا ہے۔ اس طریقے کو میسا چوسٹس کے ڈاکٹروںنے دریافت کیا۔ اس دوران خون کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جن میں ٹیومر کے خلیوں کی گنتی کی جاتی ہے اور ان خلیات کی حیاتیات کو جانچا جاتا ہے۔ یہ تجربات امریکہ میں کلینیکل آزمائشیں کرنے والی واحد کمپنی ورڈکس کے تعاون سے کئے جا رہے ہیں۔ ان آزمائشوں اور تجربات کا مقصد موجودہ ٹیکنالوجی کا زیادہ جدید ورژن دریافت کرنا ہے تاکہ کینسر کے خلیات کی شناخت کا عمل آسان ہوجائے اور مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے۔