25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
چین نے چھٹا مواصلاتی سیارہ خلاء میں روانہ کر دیا
چین نے امریکہ پر انحصار کم کرنے کے لیے چھٹا مواصلاتی سیارہ خلاء میں روانہ کر دیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے چھٹا مصنوعی مواصلاتی سیارہ ژی چانگ لانچنگ سنٹر سے خلاء میں روانہ کر دیا ہے۔ سیارے کی مدد سے چین زمین پر ہونے والی مختلف کارروائیوں کے بارے میںبروقت معلومات حاصل کر سکے گا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چین نے امریکہ اور روس کی طرح مواصلاتی سیاروں کا نظام گلوبل پوزنسپنگ سسٹم تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت 2020ء تک 35 مصنوعی سیارے خلاء میں بھیجے جائیں گے۔