25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
دنیا کا سب سے چھوٹا اور ہلکا لیپ ٹاپ کمپیوٹر متعارف
کوریا کی ایک لیپ ٹاپ تیار کرنے والی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا اور ہلکا لیپ ٹاپ ڈیزائن کیا ہے۔UMID Mbookنامی یہ لیپ ٹاپ 158ملی میٹر بڑا،94اعشاریہ1ملی میٹر چوڑا اور 18اعشاریہ6ملی میٹر موٹائی کا حامل ہے اور اس کا مجموعی وزن صرف315گرام ہے۔6گھنٹے چلنے والی بیٹری ،USBپورٹ،ویب کیمرا،بلیو ٹوتھ و وائرلیس انٹرنیٹ اور اسپیکر سمیت عام لیپ ٹاپ کی تمام خصوصیات سے مزین اس لیپ ٹام کی اسکرین4اعشاریہ4انچ بڑی ہے۔انتہائی ہلکے اور چھوٹے اس لیپ ٹاپ کمپیوٹر کی قیمت 400ڈالر متعین کی گئی ہے۔