تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
3 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:45

فیس بک کے حصص کی فروخت کا منصوبہ

دنیا میں سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے باضابطہ طور پر ایک پبلک کمپنی بننے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی بدھ کی شب بازارِ حصص بند ہونے کے بعد امریکی کمپنیوں کے نگراں ادارے سکیورٹی اینڈ ایکس چینچ کمیشن میں کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حصص کی فروخت سے پانچ ارب ڈالر کا سرمایہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ یہ رقم تجزیہ کاروں کے اندازوں سے نصف ہے۔ تاہم یہ فروخت اب کاروباری دنیا کی تاریخ میں کسی انٹرنیٹ کمپنی کے حصص کی سب سے بڑی فروخت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.