25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
فل باڈی اسکینرز انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ قرار
امریکی سائنسدانوں نے فل باڈی اسکینرز کو انسانی صحت کے لیے انتہائی غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ امریکا کے،،جان ہوپکنز،،یونیورسٹی سکول آف میدیسن'' کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فل باڈی اسکینر سے گزرنے والے انسان جلد کے سرطان کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ ان اسکینرز سے نکلنے والی شعاعیں انتہائی خطرناک ہوتی ہیں جو انسانی جلد کو شدید متاثر کرتی ہیں۔واضح رہے کہ امریکا کےمتعدد ایئرپورٹس پر 2007ء سے ایسے اسکینرز نصب ہیں جن سے ہر مسافر کو گزرنا ہوتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے خود امریکا کے ہی سائنسدانوں کی جانب سے فل باڈی اسکینرز کے خلاف بیان آنے کے بعد اوباما انتظامیہ کیا اقدام کرتی ہے۔