تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

جاپانیوں کے آن لائن دوست سب سے کم

ایک تازہ تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کے ذریعے ملائیشیائی لوگ سب سے زیادہ جب کہ جاپانی لوگ سب سے کم دوست بناتے ہیں۔

ٹی این ایس نامی تحقیقی ادارے کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی جانی والی اس تحقیق میں چھیالیس ممالک میں پچاس ہزار لوگوں سے بات کی گئی ہے۔

یہ تحقیق دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر لوگوں کے رویوں کے بارے میں کی گئی ہے۔

اس تحقیق کے ذریعے یہ بھی پتہ چلا کہ انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والوں اکسٹھ فیصد لوگ ٹی وی، ریڈیو اور اخبارات کے بجائے ڈیجیٹل ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ملائشیا میں انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کے ذریعے ایک شخص کے اوسطاً دو سو تینتیس دوست ہوتے ہیں جب کہ برازیل میں دو سو اکتیس اور ناروے میں فی کس دو سو سترہ دوست ہوتے ہیں۔

حیران کن طور پر جاپان میں ایک شخص کے اوسطاً صرف انتیس اور چین میں اڑسٹھ دوست ہوتے ہیں۔

ٹی این ایس کے چیف ڈویلپمنٹ آفیسر میتھیو فروگیٹ کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ایسے سماجی رحجان کو ظاہر کرتی ہے جس میں لوگوں کی دوستیاں کم لیکن گہری ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ لوگ انٹرنیٹ پر ای میل کے بجائے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر زیادہ وقت گزارتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.