19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:11
خلائی اسٹیشن سے 3 خلا باز واپس پہنچ گئے
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک سو ستائیس روز گزارنے کے بعد تین خلا باز زمین پر واپس پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تین خلانورد واپس زمین پر پہنچ گئے ہیں۔ روسی ساختہ سویوز خلائی جہاز خلانوردوں کو لیکر قازقستان کے خلائی مرکز میں اترا۔ ان خلابازوں میں امریکی خلاباز سنیتا ولیم، روسی خلاباز یوری میلن چینکو اور جاپانی خلاباز اکی ہیکو ہو شائییڈ شامل ہیں۔ سنیتا ولیم نے روانگی سے قبل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا چارج امریکی خلاباز کیون فورڈ کے حوالے کیا۔