تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

برطانیہ میں مصنوعی لبلبہ تیار

طب کی دنیا میں مصنوعی لبلبہ تیار ہونے کے بعد طبی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو اب روزانہ انسولین کے انجکشن لگانے سے نجات مل جائے گی۔ لیکسٹر شائر ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے تیار کردہ اس مصنوعی لبلبہ کو ایک جیل کے ذریعے مریض کے جسم سے لگایا جائے گا جس سے جسم میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ سمیت انسولین کے جسم میں بہائو کو دیکھا جا سکے گا۔ انسولین گلوکوز کی سطح کو کم کرتی ہے۔ یہ آلہ نما مصنوعی لبلبہ پروفیسر جون ٹیلر نے تیار کیا جس کے کلینکل سطح پر تجربات کیے جا چکے ہیں اور یہ آلہ آئندہ چند سالوں میں مارکیٹ میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ ماہرین نے کہا کہ یہ آلہ ذیابیطس ٹائپ ون کے مریضوں کیلئے بہترین ثابت ہوگا جبکہ اس سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریض بھی استفادہ کر سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.