تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

نظام شمسی کے باہرزمین سے مشابہ سیارہ دریافت

امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے نظام شمسی کے باہر زمین سے مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت کیا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ ٹین بی۔ کیپلر نامی سیارہ نظام شمسی کے باہر پائے جانے والے سیاروں میں سب سے چھوٹا ہے۔ یہ سیارہ سائز میں زمین کے ایک اعشاریہ چار گنا اور وزن میں چار اعشاریہ چھ گنا ہے۔ ناسا کے مطابق سیارے پر دن کے وقت درجہ حرارت تیرہ سو اکہتر درجہ سینٹی گریڈ سے زائد رہتا ہے اس لیے اس پر انسانی حیات کا امکان نہیں ہے۔ اس کے باوجود ماہرین نئے سیارے کی دریافت کو اہم قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے سیاروں کے متعلق مزید تحقیق میں مدد ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.