25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
رسولیوں کی تلا ش کیلئے الیکٹرانک قلم ایجا د
کینسر کے مر یضو ں کے لیے خو ش خبر ی ہے کہ کینسر کے آ پریشن کے لیے ایک انقلا بی ایجا د سامنے آ گئی ہے ۔امریکی سا ئنسدان ایک ایسا الیکٹرا نک قلم بنانے میں کا میاب ہو گئے ہیں ۔جو کینسر کی پو شیدہ اور چھوٹی رسو لیا ں بھی تلا ش کر سکتا ہے ۔ کینسر کی رسولیاں مکمل طور پرختم کرنا ایک مشکل عمل ہوتا ہےاور اکثر اوقات آ پریشن کے بعد بھی مختصر حجم کی رسولیاں جسم میں باقی رہ جا تی ہیں جو دوبارہ مرض کو جنم دے دیتی ہیں ۔ یہ قلم انفرا ریڈ شعا عوں کی مدد سے ایک ملی میٹر(1mm) سے بھی مختصر رسو لیوں کی نشاندہی کر سکتا ہے اور سر جن با آ سانی ان رسولیوں کوجسم سے نکال لیں گے ۔ ابھی تک اس قلم کو انسانی آ پر یشن کے لیے استعما ل نہیں کیا گیا ہے ۔تاہم ماہرین کو توقع ہے کہ جلد ہی اسے کینسر کے مریضوں کے آپر یشن کے لیے استعما ل کیا جا سکے گا ۔