3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:18
روس کا 2 لیبارٹریاں خلا میں بھجوانے کا اعلان
روس اگلے چار سال کے دوران زمین کے مدار کے ارد گرد 2خلائی لیبارٹریاں خلا میں بھجوانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ روس کے مرکزی خلائی تحقیق کے ادارے کے مطابق ایکسرے پر مبنی پہلی مشاہداتی لیبارٹری سپیکٹرا آر جی خلائی لیبارٹری 2013ء میں زمین کے مدار میں بھجوائی جائے گی' جس کے ذریعے کائنات کی ساخت اور بلیک ہولز کے بارے میں مشاہدہ کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری لیبارٹری سپیکٹرا یو ایف 2016ء میں خلا میں بھجوائی جائے گی جو الٹرا وائلیٹ شعاعوں کا مشاہدہ کرے گی۔ یہ منصوبہ روس' جرمنی' یوکرائن اور سپین کا مشترکہ منصوبہ ہے۔