تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
30 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:53

سائنسدانوں کا گلیشیئرز پگھلنے پر اظہار تشویش

عالمی سائنسدانوں نے گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے سطح سمندر سالانہ ڈیڑھ میٹر بلند ہو رہی ہے۔ پچھلے ماہ ہونے والی ایک تحقیق میں عالمی سائنسدانوں نے بتایا کہ گلیشیئرز کے پگھلنے سے سمندر میں جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے اس سے ہماری آبادی پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک رپورٹ میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ گلیشیئرز کے پگھلائو سے سالانہ 1.5 ملی میٹر سطح سمندر بلند ہو رہی ہے جوکہ اسی رفتار سے بڑھتے رہنے سے آج سے 88 سال بعد یعنی کہ 2100 میں سطح سمندر کے دو میٹر تک بڑھنے کا خدشہ ہے جو کہ کروڑوں لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوگی۔ بدھ کے روز سائنسدانوں نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گلیشیئرز کے پگھلائو کا سلسلہ آج سے 15 ہزار 650 سال قبل انٹارکٹکا سے شروع ہوا تھا جس سے سطح سمندر 14 سے بڑھ کر 18 میٹر ہوگئی تھی۔ فرانس کی مرسلے یونیورسٹی اور ٹوکیو یونیورسٹی میں سائنسدانوں اور تحقیق کرنے والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سطح سمندر میں مختلف طوفانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی اس صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات روشن ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.