تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

سورج کی سطح کی تحقیق ،مشن2018ء تک روانہ ہوگا

سائنس دان پہلی بار سورج کی سطح تک پہنچیں گے۔ سولر پروب پلس مشن سورج کی سطح کی تحقیق کے لیے2018تک روانہ کردیا جائے گا۔امریکی اخباراسپیس ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ناسا نے حال ہی میں اعلان کیاہے کہ سورج تک جانے اور اس کی تحقیق کرنے کے لیے مشن جائے گا۔ یہ انوکھا اور بے مثال مشن جسے سولر پروب پلس کا نام دیا گیا ہے 2018سے پہلے اپنے سفر کا آغاز ممکن بنائے گا۔یہ شمشی طبیعات میں ہبل کلاس کی طرح کا مشن ہوگا۔ہنٹس ویل میں ناسا کے مارشل اسپیس فلائیٹ سینٹر کے آسٹرو فزکس دان ڈاکٹر جوناتھن سرٹین اور ان کی ٹیم نے اس مشن کے لیے محفوظ آلات کیتیاری کے لیے 82لاکھ ڈالر مہیا کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ آلات سورج کی سطح کی تحقیق کے لیے استعمال ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.