تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

طبی چیک اپ کی سہولیات سے مزین جاپانی ٹوائلٹس

جاپان جہاں دنیا بھر میں ٹیکنالوجی میں سب سے ایک قدم آگے جا رہا ہے وہیں اپنی عوام کی ہر چھوٹی بڑی ضروریات اور بنیادی حقوق کو بہم پہنچانے میں بھی وہ بہت سے ممالک سے آگے نظر آتا ہے۔جاپان میں اب ایسے جدید ٹیکنالوجی والے ٹوائلٹس متعارف کروائے گئے ہیں جن میں رفعِ حاجت کے ساتھ ساتھ ابتدائی طبی چیک کی سہولیات بھی پیش کردی گئیں ہیں۔جاپان کی ایک نجی کمپنیTotoکے ڈیزائن کردہIntelligent Toiletنامی ان ٹوائلٹس میں ہر بار رفعِ حاجت کے موقع پر ہر فرد کے فضلے اور خون کے نمونے لینے کے ساتھ ساتھ حرارت ،وزن اور بلڈ پریشر کی جانچ کی جاتی ہے۔ جسکی رپورٹ سامنے دیوار پر نمایاں ہوجاتی ہے۔یہ خاص ٹیکنالوجی والے ٹوائلٹس ایک وقت میں پانچ افراد کی معلومات محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔جنہیں یہ افراد اپنے کمپیوٹر پر بھی منتقل کرسکتے ہیں اور بعدِ ازاں اپنی ذاتی معالج کو بھی دکھاسکتے ہیں۔جاپان کے ان خاص ٹیکنالوجی والے جدید ٹوائلٹس کی مارکیٹ قیمت4ہزار سے 6ہزار ڈالر تک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.