25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
وائیرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل چارجنگ
جاپانی کمپنی نے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس میں مقناطیس استعمال کیے گئے ہیں اور اس کے ذریعے بنا تاروں کی مدد کے کئی بر قی آلات بیک وقت چارج کیے جاسکتے ہیں۔اس ٹیکنا لوجی کے تحت وائر لیس آلات کے ذریعے کئی میٹر کے فاصلے پر موجود آلات کو بھی چارج کیا جاسکے گا۔اس نظام میں مقناطیسی لہریں ہوا کے ذریعے برقی چارج کو وائر لیس چارجر اور آلے کے درمیان بھیجتی ہیں جو کسی بھی طرح انسانوں کی صحت کے لیے مضر نہیں ہوتا۔اس کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا چارجنگ نظام چارجرز کی دنیا میں نئی جہت متعارف کروائے گا اور اسکی بدولت عام چارجرز کی بہ نسبت تمام چارج ہونے والے آلات 150گنا تیزی سے چارج ہوسکیں گے۔