تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

یادداشت کھو جانے والی بیماری کیلئے ٹیسٹ تیار

طبی ماہرین نے یادداشت کھو جانے والی بیماری الزائمر کی تشخیص کیلئے ایک نیا میڈیکل ٹیسٹ تیار کر لیا ہے جس سے صرف 30 سیکنڈ میں مرض کی تشخیص ہو سکے گی جبکہ روایتی طریقہ کار میں اس مرض کی تشخیص میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ جی پی ایس سرجری میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر کے ذریعے ممکن ہوا ہے جس کے ذریعے اس شخص کے صرف بلڈ پریشر کو چیک کیا جائے گا اور اس عمل کے دوران مریض کے دماغ میں ضائع ہونے والے حصے کو سکینگ کے ذریعے سامنے لایا جا سکے گا جس کو دیکھ کر ڈاکٹر پیشن گوئی کر سکے گا کہ متعلقہ شخص آخری عمر میں الزائمر کے مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے یا نہیں۔ پروفیسر ڈیوڈ بونسے نے یہ ٹیسٹ برونیل یونیورسٹی لندن میں تیار کیا ہے جس کے متعلق روزنامہ ڈیلی میل نے رپورٹ شائع کی ہے۔ انہوں نے اس ٹیسٹ کے ذریعے دماغی مرض ''ڈیمنیشیا'' کی تشخیص کا بھی ذکر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.