22 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:54
زمین کے گرد مدار میں چکر لگانے کے پچاس سال پورے
زمین کے گرد مدار میں چکر لگانے والے پہلے امریکی خلاء باز جان گلن نے کہا ہے کہ 50 سال قبل زمین کے گرد مدار میں چکر ان کی زندگی کا یادگار دن تھا۔ 90 سالہ جان گلن نے اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ اس مشن کے لئے انہوں نے اور ان کی ٹیم نے دو سال تک بھرپور محنت سے کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اور ان کے ساتھیوں کے آپس میں بھرپور تعاون کی وجہ سے اس جہاز کو فرینڈ شپ سیون کا نام دیا گیا تھا۔ گلن کا کہنا ہے کہ 20 فروری 1962ء کو امریکی خلائی تحقیق کی بنیاد ڈالنے والے اس مشن کے باعث امریکہ اور روس کے درمیان خلائی برتری کی دوڑ میں شدت آ گئی تھی۔