25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
زمینی خصوصیات کاحامل سیارہ دریافت
امریکی ماہرین فلکیات نے زمین سے 20 نوری سال کے فاصلے پر زمینی خصوصات کا حامل سیارہ دریافت کرلیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیلی فورنیا یونیورسٹی کے پروفیسر اسٹیفن کک نے بتایا کہ ماہرین فلکیات نے گلیز508 جی نامی ستاروں کے جھرمٹ میں ایک سیارے کو دریافت کیا ہے جس کا حجم زمین کے حجم کے برابر ہے اور ا س سیارے پر پانی کے آثار موجود ہیں اور سیارے کا اوسط درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سے منفی 31 ڈگری تک ہے۔ مذکورہ سیارہ زمین سے 20 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔ پروفیسر اسٹیفن کا کہنا ہے کہ اس سیارے کی دریافت سے یہ امکانات واضح ہوگئے ہیں کہ زمین کے علاوہ بھی کائنات میں انہی خصوصیات کے مزید سیارے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سیارے کی دریافت ریاست ہوائی کی رصد گاہ میں 11 سال کی انتھک کوششوں اور تجربات کا نتیجہ ہے۔