تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:31

لاہور میں مسافر بس الٹنے سے آٹھ زخمی مسافر اسپتال منتقل

اے آر وائی - لاہور میں سگیاں انٹرچینج کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے کے باعث آٹھ مسافر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



فیصل آباد سے آنے والی تیز رفتار بس ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے سڑک پر کھڑے ریت کے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ جسے ریسکیو 1122اور دیگر امدادی ٹیموں نے سیدھا کیا۔ حادثہ کے دوران زخمی ہونے والے آٹھ مسافروں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر دو کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ کے فوری بعد بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے جنہیں تاحال پولیس گرفتار نہیں کر سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.