تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:42

گلگت جیل،مالٹےکےکریٹ سےاسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

اے آر وائی - گلگت جیل میں تلاشی کےدوران مالٹےکےکریٹ سے ہینڈ گرینیڈ سمیت ایک تیس بور پستول اور دس گولیاں برآمدکرلی گئیں ۔



سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان فیصل ظہور کے مطابق نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار جہانگیر اور جیل کے حجام الیاس کے ہاتھوں سزائے موت کے قیدی کو ایک مالٹے کا کریٹ پہنچانے کو دیا۔اس دوران ڈیوٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں نے سامان کی تلاشی لی جس پر مالٹے کے کریٹ سے ایک دستی بم،ایک تیس بور پستول اور دس راؤنڈ برآمد کئے۔



کریٹ کو جیل کے اند ر لانے والے پولیس اہلکار اور جیل حجام کو گرفتار کرلیاگیا۔۔سامان کی تلاشی لینے والے اہلکاروں کےلیےدس ہزار روپےنقدانعام اورتعریفی اسناد دینےکااعلان کیاگیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.