10 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:51
کراچی:12گھنٹوں میں فائرنگ اورتشدد سے5افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں دہشت گردی نہ تھم سکی۔بارہ گھنٹوں میں ٹارگٹ کلنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈ جان کی بازی ہارگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد سگے بھائی تھے جن کی شناخت گلفراز اور عقیل زر کے نام سے ہوئی ہے ،جو گارڈن شو مارکیٹ کے علاقے میں دو مختلف عمارتوں میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کررہے تھے،دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اورنگی ٹاؤن کی امروہی سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے باپ بیٹا ہیں۔ منگوپیر سے ایک تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مقتول کی شناخت ہوگئی ہے. جسے گولیاں مارنے کے بعد جلا دیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔