10 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:13
منڈی بہاؤالدین:فائرنگ سےایک ہی خاندان کے5افرادقتل
اے آر وائی - منڈی بہاؤالدین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کردیا۔
منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں لسوڑی میں مسلح افراد نے ایک گھر مین داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کے لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیئے گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔