تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:52

متحدہ کی جانب سے شوکت بسرااورہڑتالی ڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور میں پولیس کی جانب سے پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا اور بھوک ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔



ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ سات روز سے ینگ ڈاکٹرز بھوک ہڑتال کررہے تھے جس کے باعث بیشتر ڈاکٹرز کی حالت تشویشناک ہوچکی تھی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت پنجاب کو ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کرکے مسئلہ کا حل کرنا چاہیے تھا ۔ لیکن اُس نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے ینگ ڈاکٹرز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔رابطہ کمیٹی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار ڈاکٹروں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.