13 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:55
فیصل آباد:شوہر نے بیوی4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
اے آر وائی - فیصل آبادمیں ایک شخص نے بیوی اور چاربچوں کوقتل کرکےخودکشی کرلی۔ یاسین آباد میں عامر عبداللہ اہلیہ کو منانے سسرال گیا تھا ، اہلیہ واپس جانے پر راضی ہو گئی ، واپسی سے قبل کھاناکھاتے ہوئےعامر نے اچانک پستول نکال کر فائرنگ کر دی،جس سے اس کی بیوی فرح اور تین بچے ابو بکر، عمار، اور بیٹی نمر ہ موقع پر جاں بحق ہوگئے،ملزم نے اسی وقت اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر فائرکر دیا۔
سسرالیوں کے مطابق عامر عبداللہ فراڈ سمیت دیگربرائیوں میں ملوث تھا۔ فائرنگ سے زخمی ہونےوالا چار سالہ ہنزلہ اسپتال میں چل بسا، فائرنگ سےملزم کا برادر نسبتی فرحان اور کزن آمنہ زخمی ہو گئی،جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔