تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:55

کراچی:دوہرے قتل کے واقعات میں اضافہ دس افراد لقمہ اجل بن گئے

اے آر وائی - کراچی میں دوہرے قتل کے واقعات میں اضافہ۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں باپ بیٹے اور سگے بھائیوں سمیت دس افراد لقمہ اجل بنے، نارتھ کراچی میں فائرنگ کے واقعات کیخلاف مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس چوکی اور ایک موٹر سائیکل کو نذر آتش کردیا ۔



پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا عزیز آباد میں کراچی اکیڈمی کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ۔ ملیر کھوکھراپار پانچ نمبر میں فائرنگ سے ناصر نامی شخص جاں بحق ہوا۔ لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ منگھو پیر سے آصف خان کی لاش ملی جسکے جسم کو درندہ صفت قاتلوں نے تشدد کے دوران جھلسادیا اور پھرگولیاں مار کرقتل کردیا۔اورنگی ٹاون میں بھی مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے انجم علی کو اسکے جوان سال بیٹے عاصم علی کے ہمراہ موت کے گھاٹ اتار دیا۔اہل خانہ کے مطابق مقتول انجم علی کے بھائی کو بھی کچھ عرصے قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ گارڈن کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سگے بھائیوں گلفراز اور عقیل زر کو زندگی سے محروم کردیا مقتولین شو مارکیٹ کے علاقے میں دو مختلف میں عمارتوں سیکورٹی گارڈ کے فرائض انجام دیتے تھے۔



نارتھ فائیو سی فور باباموڑ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔ مشتعل مظاہرین نے خواجہ اجمیر نگری پولیس چوکی اور ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ احتجاج کے باعث بابا موڑ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک معطل رہا ۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ کھلے عام اسلحہ بردار لوگ شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنارہے ہیں مگر پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ ادھر یوپی موڑ اور سرجانی فورکے چورنگی کے قریب فائرنگ سے دوا فراد زخمی ہوئے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کا عوامی مارچآپ پہلے مضمون پر ہیں
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.